8 ستمبر 2013 - 19:30
ایران پائلٹوں کو ٹریننگ دینے کے لیے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائيہ میں کوآردی نیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ علاقائي بالخصوص دوست ملکوں کے شہریوں کو پائلٹ کی ٹریننگ دینے کو تیار ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائيہ میں کوآردی نیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ علاقائي بالخصوص دوست ملکوں کے شہریوں کو پائلٹ کی ٹریننگ دینے کو تیار ہے۔ بریگيڈیر عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ ایران پائٹ ٹریننگ کے شعبے میں مکمل طرح سے خود کفیل ہوچکا ہے اور ایران میں پائلٹ ٹریننگ کا مکمل انفرا سٹریکچر ہے لہذا وہ پائلٹ ٹریننگ کے شائقین کو یہ ٹریننگ دینے کی آمادگي رکھتا ہے۔ نصیر زادہ نے کہا کہ ایرانی فضائيہ ہرشعبے میں خود کفالت کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہر فوج میں سب سے اہم چیز ٹریننگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پائلٹ ٹریننگ کے تمام مراحل ایران میں ہی انجام پارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲