8 ستمبر 2013 - 19:30
شام پر حملے کی حمایت کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے خائن ہیں۔ شیعیان مراکش

مراکش کے شیعہ مسلمانوں نے کہا ہے کہ جو بھی بیرونی طاقتوں کی شام میں مداخلت کا حامی ہے وہ دین اور امت کا خائن اور غدار ہے۔

ابنا: لبنان کے مرجع سید محمد حسین فضل اللہ کے مراکش میں شیعہ مقلدین نے کہا کہ جو بھی شام میں بیرونی طاقتوں کا حامی ہے وہ استعمار کی جنایتوں میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانی اخلاقی اور شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ مراکش کے بعض گروہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی امنیت کے نقصان میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم ان سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور شام مں ہر قسم کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں ۔......./169