8 ستمبر 2013 - 19:30
مصر، ججوں کے کلب نے مرسی کے حامی ججوں کی رکنیت منسوخ کی

مصر ميں ججوں کے کلب نے مرسي کے حامي پچہتر ججوں کي رکنيت منسوخ کردي ہے۔

ابنا: مصر ميں ججوں کے کلب کے ترجمان محمود حلمي الشريف نے اعلان کيا ہے کہ ججوں کے کلب کے عہديداروں نے کلب کے رکن ان پچہتر ججوں کو نکال ديا ہے جنھوں نے معزول صدر مرسي کي حمايت ميں قاہرہ کے رابعہ العدوديہ اسکوائر پر دھرنا ديا تھا ۔ مصر کے ججوں کےکلب کے ترجمان نے کہا ان پچہتر ججوں نے اپني سياسي وابستگي کا اظہار کرديا جبکہ ججوں کو سياسي وابستگي سے دور رہنا چاہئے ۔ مصر کے ججوں کے کلب کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ يہ معاملہ ججوں کي عدم وابستگي کي خصوصيت سے منافات رکھتا ہے اس لئے ان ججوں کو کلب سے نکال دياگيا ہے ۔مصر ميں تين جولائي کو  محمد مرسي کو عہدہ صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد فوج کي حمايت يافتہ عبوري حکومت نے اخوان المسلمين کے بہت سے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے انہيں جيل بھيج ديا ہے ۔ مصري فوج اور پوليس نے چودہ اگست کو مرسي کے حاميوں پر حملہ کرکے جنہوں نے قاہرہ کے رابعہ العدويہ اور النہضہ اسکوائر پر دھرنا دے رکھا تھا، بہت سے افراد کو ہلاک کرديا تھا۔ بعض رپورٹوں ميں مرنےوالوں کي تعداد دوہزار بتائي گئي تھي۔......./169