ابنا: کیری نے اتوار کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع امریکی سفارت خانے میں نو عرب وزرائے خارجہ اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی کے ساتھ گفتگو کے بعد یہ بات کہی۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ روس میں حالیہ G20 اجلاس کے موقع پر کئی ممالک نے شام کے خلاف فوجی کارروائی پر اتفاق کیا تھا.جمعہ کو امریکی صدر براک اوباما نے بھی شام کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی ختم کرنے کے لئے واشنگٹن کے اوپر سے دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گزشتہ ماہ دمشق کے مضافات میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر ایک سخت رد عمل ظاہر کرنے کے لئے G20 رہنماؤں کی حمایت حاصل کر نے کا دعوی کیا تھا۔کیری نے اتوار کو کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے G20 کے اجلاس کے موقع پر جاری بیان میں دستخط کیے ہیں اور حملے و فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ بیان پر دستخط کرنے والے دوسرے ممالک کا نام نہیں لینے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر وہ خود اپنے موقف کا اعلان کر دیں گے۔......./169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461143
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ دمشق کے مضافات میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر شام کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت فوجی کارروائی کی حمایت کرنے پر سعردی عرب نے مکمل طور سے اتفاق کیا ہے۔