8 ستمبر 2013 - 19:30
افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والے فضائی حملے کی شدید مذمت

افغان صدر حامد کرزئی نے مشرقی افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والے فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں عورتوں اور بچوں سمیت سولہ لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

ابنا: مشرقی صوبے کنڑ کے پولیس سربراہ نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کو رات دیر گئے پیش آیا اور مرنے والوں میں بے گناہ عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔واضح ہو کہ امریکہ کی قیادت میں افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کی جانب سے کی جانے والی اس طرح کی کارروائیوں میں اکثر عام لوگ خاص طور پر معصوم بچے اور خواتین قربانی بنتے ہیں۔افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں کا معاملہ حکومت اور امریکہ کی زیرقیادت ملک پر قابض اتحادی افواج کے درمیان تناؤ کی ایک بڑی وجہ رہا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے اکتوبر 2001 ء میں افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے ہزاروں عام شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔......./169