8 ستمبر 2013 - 19:30
نائب صدر: شام کی حمایت جاری رہے گی

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ مزاحمت کے مرکز خاص طور پر شام کی حمایت جاری رہے گي۔

ابنا: انہوں نے شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی سے ٹیلیفونی گفتگو میں، دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مزاحمت کے گروہ میں شام تمام ممالک اور تنظیموں خاص کر شام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں شام کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے پر نئی حکومت کے عزم پر تاکید کی۔اس ٹیلیفونی گفتگو میں شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے بھی سیاسی اور اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں شام کی پھرپور حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شام کے دوستوں خاص طور پر ایران کی حمایت سے شام کی حکومت اور عوام، بحران پر قابو پاکر کامیابی کا جشن منائیں گے۔......./169