ابنا: بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ صدر زرداری نے ملک میں جمہوریت کی خاطر ساڑھے گیارہ سال قید کاٹی ، اس جنگ میں انہوں نے اپنی بیوی اور بچوں کی ماں بے نظیر کو کھو دیا ، لیکن قربانیوں کے بعد انہوں نے یہ جنگ جیت لی ہے ، صدر زرداری کا آج ایوان صدر میں آخری دن ہے ، وہ اس اعزاز کے ساتھ رخصت ہورہے ہیں کہ ملکی تاریخ میں صدارتی مدت پوری کرنیوالے پہلے جمہوری صدر ہیں۔
.......
/169