7 ستمبر 2013 - 19:30
وزير خارجہ : ایران جوہری حقوق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگا

ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ ملت ايران اپنے مسلمہ جوہري حقوق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگي۔ يہ بات انہوں نے تہران ميں وزارت خارجہ کے اعلي عہديداروں کي تقرري اور تبادلے کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي۔

ابنا: وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا کہ وزارت خارجہ اس بات کي پوري کوشش کرے گي کہ ايران کے جوہري پروگرام کے بارے ميں پائي جانے والي منفي سوچ کو ختم اور اس کے پرامن ہونے کو دنيا والوں کے سامنے کھل کر پيش کيا جائے۔ايران کے وزير خارجہ نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ہم قومي مفادات کي تکميل اور اسلامي حکومت کے اہداف کو آگے بڑھانے سے ايک قدم بھي پيچھے نہيں ہٹيں گے۔ انہوں نے کہ ايران کے وزارت خارجہ ايران کے حقيقي اور امن پسند چہرے کو دنيا والوں کے سامنے پيش کرنے کے لئے اپني پوري توانائياں بروئے کار لائے گي۔ انہوں ايک بار پھر يہ بات زور ديکر کہي کہ ايران اپنے مسلمہ جوہري حقوق سے ہرگز پيچھے نہيں ہٹے گا۔...../169