6 ستمبر 2013 - 19:30
شام، ہندوستانی دہشت گرد بھی تکفیریوں کے ساتھ جا ملے

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دھلی میں متعین میں شام کے سفیر ریاض عباس نے كہا ہے كہ شام کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ابنا: نئی دہلی سے جاری كردہ بیان میں شام كے سفیر ریاض عباس نے كہا ہے كہ ان كے ملک میں صدر بشارالاسد كے خلاف جاری لڑائی میں بھارت سے تعلق ركھنے والے افراد چیچنیا اور افغان جنگجوؤں كے ہمراہ كارروائیوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے كہا كہ یہ افراد جہاد كے نام پر شام كی حكومت كے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں جس سے متعلق بھارتی حکومت کو باخبر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذكورہ لڑائی میں اب تک كئی جنگجوؤں کو ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ شام میں باغی عناصر اور تکغیری دہشت گردوں کے ہمراہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ تابحالعرب مملک کے دہشت گردوں کے ساتھ افغانی اور پاکستانی تکفیری دہشت گردوں کا نام بار بار لیا جاتا رہا ہے۔ ہندوستان کے سرکاری ذرائع نے شام میں بر سر پیکار اپنے شہریوں سے متعلق شام کے سفیر کے اس باضاطہ بیان پر کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے۔
.......
/169