5 ستمبر 2013 - 19:30
شام کی بگڑتی صورت حال پر پاکستان کا اظہار تشویش

پاکستان نے جمعرات کے روز شام کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور خطہ بڑی لڑائی کا شکار ہو جائے گا۔

ابنا:  پاکستان نے جمعرات کے روز شام کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور خطہ بڑی لڑائی کا شکار ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شام کے متعلق پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انتہائی تشویش کا معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی لڑائی سے قبل اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲