4 ستمبر 2013 - 19:30
شام کے دشمن تحریک مزاحمت کی دیوار گرانا چاہتے ہیں

مجلس خبرگان کے رکن نے شام پر امریکی جارحیت کے سلسلے میں کہا: شامی حکومت کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال تو صرف ایک بہانہ ہے شام پر حملے کی اصلی وجہ مسئلہ فلسطین ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس خبرگان کے رکن نے شام پر امریکی جارحیت کے سلسلے میں کہا: شامی حکومت کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال تو صرف ایک بہانہ ہے شام پر حملے کی اصلی وجہ مسئلہ فلسطین ہے۔آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے مجلس خبرگان کے چودہوں اجلاس میں ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: اصلی وجہ یہ ہے کہ اسلام اور شام کے دشمن صہیونیت کے مقابلے میں موجود مقاومت کی دیوار کو گرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلمانوں اور اسلامی ممالک کو دشمنوں کے پروپیدگنڈوں سے خبردار رہنا چاہیے کہا: سعودی عرب، ترکی، قطر اور دیگر اسلامی ممالک کو دشمنوں کا بازیچہ اور امریکہ، اسرائیل اور مغربی ممالک کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔امام جمعہ اراک نے بحران شام کا واحد راہ حل گفتگو اور مذاکرات قرار دیتے ہوئے کہا: مخالفین اگر حقیقت میں اصلاح چاہتے ہیں تو مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ مشکلات کا راہ حل تلاش کیا جا سکے نہ کہ علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کے نفوذ کے لیے راستہ ہموار کریں۔آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: اگر امریکہ جنگ کا سلسلہ چھیڑ دے اور عراق اور افغانستان جیسے حالات شام میں بھی پیدا ہو جائیں تو جان لیں کہ اس کا نتیجہ نہ امریکہ کے حق میں اچھا ہو گا اور نہ صہیونیت کے حق میں۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے مزید کہا: ایسا نہیں ہے کہ شام امریکی جارحیت کے مقابلے میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے گا اور امریکہ کو کھلی چھوٹ دے دے گا بلکہ شام پوری طاقت و توانائی کے ساتھ اس کا مقابلہ کرے گا۔ یعنی جو ملک بھی شام کی جگہ ہو وہ اپنا دفاع کر نے کا حق رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲