3 ستمبر 2013 - 19:30
شام پر دباو کا مقصد اسرائیل کے خلاف مقاومت کو ختم کرنا

شہید مرکز میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام رحیمیان نے کہا کہ دشمن اسرائیل کے خلاف مقاومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شبستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہید مرکز میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام رحیمیان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نام نہاد مسلمان اسلام کے نام پر اسلام کے دشمنوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔ آج اسلام کو جتنا خطرہ وہابیت کے فتنے  سے ہے اتنا کسی دوسرے دشمن سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہابیت کے کارندے امریکی اہداف کیلئے کام کر رہے ہیں شام کیونکہ فلسطین کا حامی ہے اور اسرائیل کے خلاف مقاومت کا علمبردار ہے اس لئے فتنہ وہابیت اور امریکہ، اس مقاومت کو ختم کرنے کیلئے شام پر دباو بڑھا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲