3 ستمبر 2013 - 19:30
شام پر حملوں سے مشرق وسطی میں شدید بحران پیدا ہوجائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے شام کےخلاف امریکہ کے ممکنہ حملوں سے مشرق وسطی میں شدید بحران پیدا ہوجائے گا۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور سے ملاقات میں کہا امریکی کانگریس کو علاقے کے حالات کو سمجھ کر ایسا فیصلہ کرنا چاہیے جو کہ شام اور اسکے ہمسایہ ملکوں میں بدامنی میں شدت با باعث نہ ہو۔ لبنان کے دورے میں علاءالدین بروجردی اور ان کے وفد نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید عماد مغنیہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر علاء الدین بروجردی نے کہاکہ عماد مغنیہ ایک عظیم شہید اور حزب اللہ و مسلمانوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے لئے فخر کا باعث ہیں۔ واضح رہے صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے عماد مغنیہ کو بارہ فروری دوہزار آٹھ میں شہید کیا تھا۔ علاالدین بروجردی کا دورہ لبنان آخ اختتام پذیر ہوگي۔ انہوں نے لبنان سے پہلے شام کا دورہ کیا تھا جس میں صدر بشار اسد سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔

.......

/169