3 ستمبر 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کو بجلی کی صنعت کے ساز وسامان بنانے میں عالمی سطح پر پانچواں مقام حاصل ہے۔

ابنا: ایران کی صنعت بجلی کے ایک اعلی عھدیدار، عباس علی آبادی نے آج بجلی کے موضوع پر طلباء کی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ایرانی ماہرین نے گيس کے ٹربائين نیز بجلی صنعت کے دیگر ساز و سامان بناکر پانچواں مقام اور خود بجلی کی پیداوار میں چودھواں مقام حاصل کرلیا ہے۔ علی آبادی نے کہا کہ ایرانی ماہرین عمان، عراق، شام اور الجزائر میں بجلی گھر بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد بجلی کے سیکٹر میں حکومت نے عظیم سرمایہ کاری کی ہے کیونکہ اس صنعت میں سرمایہ کاری ملک کے دیگر شعبوں میں ترقی کا سبب بنے گي۔ واضح رہے بجلی کے موضوع پر سولھویں قومی کانفرنس گذشتہ روز جنوبی صوبے فارس میں شروع ہوئي ہے۔

.......

/169