3 ستمبر 2013 - 19:30
صحافی کراچی کے مسئلے کے حل کیلئے تجاویز دیں، وزیراعظم نوازشریف

کراچی…وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ صحافی تجاویز دیں ہمیں، کراچی کے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی، کراچی کی صورت حال پر کابینہ کا خصوصی اجلاس آج رکھا ہے، کراچی کی صورتحال پر گورنرسندھ اور ایم کیوایم سے بھی بات چیت ہوئی۔

ابنا: وزیراعظم میاں نواز شریف گورنر ہاوٴس میں اینکر پرسنز اور صحافیوں سے ملاقات اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی کئی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی، کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈر زسے شہر کی صورت حال پرمشاورت کی، کئی جماعتوں نے کراچی میں قیام امن کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اسی حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان سے بات چیت ہوئی ہے، کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کراچی کی صورتحال پرمزید غورکیا جائے گا، کل سے کراچی کے حالات پر مختلف رہ نماوٴں سے گفتگو ہورہی ہے۔

.......

/169