ابنا: بریگيیڈیر فرزاد اسماعیلی نے آج اس ہیڈ کوارٹر سے مربوط نئ مصنوعات کی تقریب رونمائي میں نامہ نگاروں کے اجتماع میں کہا کہ ایران کی فوج نے گذشتہ 35 برسوں میں دفاعی صنعت کے شعبے میں اعلی ٹکنالوجی کے ذریعے اینٹی ایئر کرافٹ کے شعبےميں بہت زیادہ سسٹمز اور مشینوں پر دسترس حاصل کرلی ہے جو صرف پانچ سے دس ملکوں کے پاس ہیں ۔ بریگيڈیر اسماعیلی نے اسلامی جموریۂ ایران کے خلاف پابندیوں اور بعض ملکوں کی دھمکیوں کو دفاعی صنعت اور ایران کے اینٹی ایئر کرافٹ میں پیشرفت کے لئے بہترین موقع قرار دیا ۔
.....
/169