اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، علاالدین بروجردی نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اور خطے بالخصوص شام اور لبنان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ان کے ہمراہ بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی بھی موجود تھے۔ علا الدین بروجردی ایک وفد کے ہمراہ شام میں اعلیٰ حکام اور شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کرنے کے بعد لبنان گئے ہیں تاکہ شام پر مسلط کی جانے والی جنگ، امریکی دھمکیوں اور خطے کے حالات کے سلسلے میں لبنانی اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کر سکیں۔


.......
/169