2 ستمبر 2013 - 19:30
علاالدین بروجردی: علاقائی امن واستحکام میں لبنان کا کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاالدین بروجردی نے علاقے میں امن واستحکام کی برقراری میں لبنان کے کردار کو اہم قراردیا ہے۔

ابنا: علاالدین بروجردی نے کل شام بیروت میں لبنان کے نئے وزیر اعظم تمام سلام سے ملاقات میں کہا کہ ایران، لبنان کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ متحدہ لبنان علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری میں امہ کردار ادا کرسکتا ہے۔ بروجردی نے امید ظاہر کی کہ لبنان میں تمام سلام کی سربراہی میں جلد از جلد حکومت تشکیل پائے گي۔ لبنان کے نئے وزیر اعظم نے علاقے کے حالات کو نہایت حساس قراردیتے ہوئے کہا کہ انتھا پسندانہ اقدامات صرف صیہونی حکومت کے مفاد میں ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا وفد پیر کی شام دمشق سے لبنان پہنچا تھا۔ اس سے قبل ایرانی وفد نے دمشق میں شام کے اعلی حکام منجملہ صدر بشار اسد سے ملاقات کی تھی اور شام کے خلاف امریکہ کے جارحانہ عزائم سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

.......

/169