ابنا: سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناظر عباس تقوی نے مندرجہ ذیل اہم نکات بیان کئے:1- امریکہ کا مشرق وسطٰی میں جارحیت کا واحد مقصد اسرائیل کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے۔2- عراق کی طرح شام میں بھی کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔3- شام پر حملے کا مقصد صرف اور صرف حزب اللہ اور ایران کو کمزور کرنا ہے۔4- پاکستان کی عوام شام کی عوام کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔5- عرب ریاستیں امریکہ کی کٹھ پتلی حکومتیں بننے کے بجائے ہوش کے ناخن لیں۔6- پاکستان کی حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن طور پر حق سچ کا ساتھ دے اور شامی عوام کی حمایت کرے۔7- پاکستان سے دہشت گردوں کو عرب ریاستوں میں بھیجنے کا سلسلہ بند کرے۔8۔ بدھ کے روز پریس کلب کراچی پر مظاہرہ، جمعہ کے روز سندھ بھر میں امریکہ و اسرائیل مردہ باد مظاہرے اور ریلیاں جبکہ اتوار کے روز نمائش تا تبت سینٹر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی جائے گی۔پریس کانفرنس میں مولانا جعفر سبحانی، مولانا منظور حسین اور مولانا رجب علی حاتمی صاحب نے بھی شرکت کی۔
.......
/169