ابنا: افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوج کے کمانڈر، جنرل جوزف ڈینفرڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری بدامنی وہائٹ ہاؤس کیلئے باعث تشویش ہے اور امریکہ کی زیر کمان غیر ملکی افواج سنہ 2018 تک افغانستان میں باقی رہیں گی۔ اس فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں سنہ 2018 تک بیرونی فوجیوں کے باقی رہنے کی ضرورت ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ نیٹو نے اعلان کیا تھا کہ سنہ 2014 تک افغانستان سے غیر ملکی فوجیں واپس چلی جائیں گی۔
.......
/169