2 ستمبر 2013 - 19:30
ویڈیو کلیپ/ 92 شہدا کے جنازے، شہید پرور قوم کے کاندھوں پر

گزشتہ روز حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر تہران میں بانوے شہدا کے جلوس جنازہ نکالے گئے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر تہران میں بانوے شہدا کے جلوس جنازہ نکالے گئے۔ یہ افراد سامراج اور صدام کی مسلط کردہ جنگ کے آٹھ سالہ دورانیہ میں مختلف مواقع پر شہید ہوئے تھے۔ کل تہران میں پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کے سامنے منعقدہ خصوصی تقریب کے بعد شہدا کے جنازے نکالے گئے۔ اس تقریب سے پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر محمد حسن ابوترابی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملت ایران کی عظمت، سربلندی اور طاقت شہدا کی قربانیوں کا ثمرہ ہے۔ واضح رہے ان شہدا سے شب وداع کے زیر عنوان مجلس منعقد کی گئي تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی اس مجلس میں زیارت عاشورا، زیارت حضرت امام جعفر صادق  علیہ السلام پڑھي گئي اور اھل بیت عصمت و طہارت کے فضائل و مصائب بیان کئے گئے۔...................242