ابنا: عدنان محمود نے آج ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے صدر کے بیانات کو مسترد کیا اور کہا کہ شام کی حکومت و ملت ہرطرح کی جارحیت کا بھر پور جواب دے گي۔ انہوں نے کہا کہ شام اکیلا نہیں ہے اور ایشیا، افریقہ نیز لاطینی امریکہ کے بہت سے ممالک ہمارے ساتھ ہیں۔ عدنان حسن محمود نے امریکہ حکومت کے اس الزام کومسترد کیا کہ شام کی حکومت نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے ٹھوس ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں اور انہیں یہ کیمیاوی ہتھیار علاقے کے بعض ملکوں نے فراہم کئے ہیں۔ تہران میں شام کے سفیر نے کہاکہ شام کے مقابل امریکہ اور مغربی ملکوں نیز ان کے پٹھوؤں کی ناکامیوں کے سبب امریکہ اب بے بنیاد بہانوں سے براہ راست جنگ میں کودنا چاہتا ہے۔
.......
/169