31 اگست 2013 - 19:30
امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک پر سیکڑوں سائبر حملے

امریکی میڈیا نے جن دستاویزات کا انکشاف کیا ہےکہ ان سے معلوم ہوتا ہےکہ امریکہ نے ان ملکوں کےخلاف جنہیں وہ دشمن حلقے قراردیتا ہے سیکڑوں سائبر حملے کئےہیں۔

ابنا: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے جو دستاویزات حاصل کی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہےکہ امریکہ کے زیادہ ترسائبر حملے ایران، روس، چین اور شمالی کوریا کے خلاف تھے۔ ان دستاویزات کے مطابق امریکی کمپیوٹر ماہرین نے جینی genie پروگرام کے تحت ان ملکوں کمپیوٹر نیٹ ورکوں پرحملے کئے تاکہ انہیں اپنے کنٹرول میں لے سکیں۔ واشنگٹن نے اس جاسوسی پروگرام پر ساڑھے چھے سو ملین ڈالر کا بجٹ لگایا ہے اور اسے مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکومت دیگر ملکوں کے خلاف سائبر حملوں کو خفیہ رکھتی ہے اور ان کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہےکہ یہ معلومات سی آئي اے کے سابق سکیورٹی کارکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دی ہیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں اسنوڈن نے یہ معلومات فراہم کی تھیں کہ امریکہ نے ساری دنیا کی جاسوسی کرنے کےلئے عظیم نیٹ ورک قائم کررکھے ہیں جن پر اربوں ڈالر خرج آتا ہے، ان کے مطابق امریکہ نے اس سال جاسوسی کی سرگرمیوں کے لئے باون اعشاریہ چھے ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ میں نیشنل انٹلجنس پروگرام پر اربوں ڈالر کے بجٹوں کے بارے میں ایک سو اٹہتر صفحات پرمشتمل سمری پیش کی گئي ہے جس میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ امریکی انٹلجنس ایجنسیاں اربوں کابجٹ تو خرج کرتی ہیں لیکن صدر کوضروری معلومات فراہم کرنےسے قاصر ہیں۔

.......

/169