ابنا: شام میں امریکہ کی ممکنہ فوجی مداخلت کے امکانات کو سابق امریکی نائب صدارتی امیدوار سارہ پیلن نے شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ شام کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔سارہ پیلن کے مطابق شام کے لوگ ، شام کے لوگوں پر حملے کر رہے ہیں اور امریکہ انہیں اس بات کی سزا ، ان پر مزید بمباری کر کے دینا چاہتاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”فیس بک “پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارہ پیلن نے لکھا کہ۔صدر اوبامہ امریکہ کو شام کی خانہ جنگی میں دھکیل رہے ہیں ، اسکا اختتام کیا ہوگا، خود صدر اوبامہ بھی نہیں جانتے۔شام میں اس سے پہلے مختلف وجوہات کی بنا ء پر ایک لاکھ سے زائد افراد قتل کردئیے گئے لیکن امریکہ نے مداخلت نہیں کی۔لیکن اب مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ایک ہزار افراد کی ہلاکت پر امریکہ فوجی مداخلت کررہا ہے۔ سارہ پیلن کے مطابق معاملے کو اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے اور امریکہ کو ترکی اور سعودی عرب کے بھکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔
.......
/169