ابنا: شہيد فاؤنڈيشن ميں قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کے نمائندے محمد حسن رحيميان نے بھي اس بين الاقوامي کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ آزادي کي حمايت کا نعرہ لگانے والے دہشتگردي کے خلاف مہم کا دعوي تو کرتے ہيں ليکن خود دہشتگردي کي حمايت ميں پيش پيش ہيں -انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران ميں دو تہائي دہشتگردانہ حملے بدنام زمانہ دہشتگرد تنظيم ايم کے او انجام ديتي ہے ، کہا کہ اوائل انقلاب ميں سامراجي طاقتوں نے مستقل طور پر دہشتگرد گروہوں کي حمايت کي اور ايم کے او کے دہشتگردوں کو پناہ دي اور ان کي سرپرستي کي اور آج بھي امريکا ايم کے او کي کھلي حمايت کرتا ہے- ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد سامراجي طاقتوں نے ايران ميں ايم کے او، عرب ريپبلک، پژاک اور ريگي گروہ جيسے متعدد دہشتگرد گروہ تشکيل ديئے جنہوں نے ايران ميں اعلي رتبہ حکام اوربے گناہ عوام کے قتل عام کے لئے دہشتگردانہ کاروائياں انجام ديں - ان گروہوں ميں سب سے زيادہ دہشتگردانہ کاروائياں ايم کے او کے اراکين نے انجام ديں ، جنہوں نےحاليہ برسوں ميں اسرائيل کے لئے جاسوسي کے ساتھ ہي ايران کے متعدد ايٹمي سائنسدانوں کو بھي شہيد کيا ہے-دہشتگردانہ حملوں ميں شہيد ہونے والوں کي ياد ميں بين الاقوامي کانفرنس کا ايک مقصد ان شہادتوں کے تعلق سے قانوني امور کو اٹھانا اور عالمي سطح پر ان شہيدوں کي مظلوميت کو اجاگر کرنا بتايا گيا ہے-
.......
/169