اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہےکہ شام کے خلاف امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیاں پورے خطے کےلئے خطرناک ہیں۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے آج تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اجلاس میں اسلامی ملکوں بالخصوص شام کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسیاں صرف شام تک محدود نہیں ہیں بلکہ سارے خطے کو نشانہ بنارہی ہیں۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں میں صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے کردار کو موثر قراردیتےہوئے کہا کہ امریکہ جنگ شروع تو کرسکتا ہے لیکن اسے ختم کرنا اس کے اور اسکے اتحادیوں کے بس کی بات نہ ہو۔ انہوں نے شام کو خطے میں صیہونی حکومت کے مقابل استقامت کا مستحکم قلعہ قراردیتےہوئے علاقے میں امریکہ کی جنگ پسندی کے مقابل اسلامی جمہوریہ ایران کی ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید کی۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد روانہ کی ہے۔ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ محمد عباسی نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے عوام کےلئے پچاس ٹن چاول اور ضروری اشیاء ارسال کی ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام کی ہلال احمر سوسائٹی اپنی ضرورتوں سے ہمیں آگاہ کرے تو ہم مزید امداد بھیجنے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے امدادی کارکنوں پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اگست 2013 - 19:30
News ID: 457860
اسلامی جمہوریہ ایران میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہےکہ شام کے خلاف امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیاں پورے خطے کےل ئے خطرناک ہیں