30 اگست 2013 - 19:30
جہاد النکاح کے نام پر الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے ساتھ زیادتی

الجزیرہ ٹی وی کی معروف رپورٹر اور اینکر پرسن غادۃ عویس شام میں القاعدہ کی ذیلی شاخ ’’جبھۃ النصره‘‘ کے اہم کمانڈروں کی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی۔

ابنا: الجزیرہ ٹی وی کی معروف رپورٹر اور اینکر پرسن غادۃ عویس شام میں القاعدہ کی ذیلی شاخ ’’جبھۃ النصره‘‘ کے اہم کمانڈروں کی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی۔ الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے واقعہ کی تردید  کی گئی ہےجبکہ جبهة النصره کے ترجمان کے مطابق غادۃ عویس جہاد النکاح کیلئے اپنی مرضی سے ہمارے پاس آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی معروف خبرنگار اور اینکر پرسن غادۃ عویس شام کے حالات کی کوریج کے لئے قطر سے روانہ ہوئی تھی، اس کے بارے میں چند روز بعد عرب ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش میں آئی کہ غادۃ عویس کو شامی دہشت گردوں نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ہے، لیکن الجزیرہ ٹی وی نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ دیگر اطلاعات کے مطابق جب غادۃ عویس کو شام سے قطر منتقل کیا گیا تو خاتون اینکر پرسن نے الجزیرہ کے ہیڈ آفس میں شکایت کی کہ شام میں اس کو جبهة النصره کے مرکزی کمانڈر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جہاد النکاح کی اصطلاح ایک سعودی مفتی العریفی کی ایجاد ہےجس کا مقصد غیر ممالک میں تعینات نیٹو فورسز طرز پرجنسی تسکین کے لئے لڑکیوں کو نام نہادجہادیوں کے اختیار میں دینا ہے۔ واضح رہے کہ علما نے العریفی کے اس فتوی کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲