ابنا: ایک فوجی افسر کا کہنا ہے کہ كپواڑا ضلع کے تگدھار سیکٹر میں کنٹرول لائن پر فوجیوں نے کل رات بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد کو دیکھا اورفوج نے جب ان دراندازوں کو للکارا تو اس پر فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس افسر کے بقول اب تک پانچ مسلح افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے کیونکہ خبریں ہیں کہ گروپ میں چھ افراد شامل تھے۔ اس سے قبل کل ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے گدیربل ضلع کے كاگن علاقے میں حزب المجاہدین کے ڈسٹرکٹ کمانڈر قاری اسداللہ سمیت پانچ غیر ملکی مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ہندوستان کے دعوے کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے مسلح افراد کی دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے اور کنٹرول لائن پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 20 سے زائد مسلح افراد مارے جا چکے ہیں۔
.......
/169