28 اگست 2013 - 19:30
شام پر حملے کیلئے ہمیں اقوام متحدہ کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا شام پر حملے کیلئے ہمیں اقوام متحدہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ابنا: برطانیہ کے وزیر خارجہ ویلیم ہیگ نے کہا ہم شام پر فوجی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے لئے ثابت ہے کہ بشار اسد کی حکومت نے اپنے مخالفین کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ ولیم ہیگ نے کہا ہم اقوام متحدہ سے ہم آہنگی کے بغیر بھی شام پر حملہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا ہے۔.......

/169