27 اگست 2013 - 19:30
شام کی سرزمین پر کوئی بھی میزائل یا بم نہیں گرنے دیں گے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اپنے شامی ہم منصب بشار اسد کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی ہر طرح کی حمایت کرے گا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے اپنے ایک خصوصی نمائندہ کے ذریعہ شام کے رہنما صدر بشار اسد کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ روس ، شام پر بیرونی جارحیت کی صورت میں اس ملک کی سرزمین پر کوئی بھی بم یا میزائل نہیں گرنے دے گا اور شام کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا ہوگا۔

واضح ہو کہ روس، شام کے خلاف کسی بھی قسم کی بیرونی فوجی کاروائی کے خطرناک نتائج کا انتباہ دے چکا ہے۔

اسی کے ساتھ ماسکو نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے سلسلہ میں احتیاط سے کام لے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

.......

/169