27 اگست 2013 - 19:30
صدر: منطقی تعاون ملک کی خارجہ پالیسی میں سر فہرست

صدر مملکت حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت ديگر ممالک کے ساتھ منطقی تعاون کو اپنی خارجہ پالیسی میں سرفہرست رکھتی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر حسن روحانی نے جاپان کےکے وزیر اعظم شنزو آبے کی جانب سے انہیں صدر منتخب ہونے پر لکھے تہنیتی پیغام کے جواب میں کہا کہ ایران کی حکومت، اپنے اور ملت ایران کے حقوق کے تحفظ کے تناظر میں دیگر ممالک اور عالمی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ منطقی اور مثبت تعاون کو خارجہ پالیسی میں سر فہرست رکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کی جانب سے گزشتہ کئی عشروں کے دوران اپنے تعلقات کے فروغ پر تاکید نے نئے مرحلے میں دو طرفہ اور عالمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مناسب ماحول مہیہ کرا دیا ہے۔

.......

/169