ابنا: پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن سیکٹر 19ڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں چل بسا۔ شارع فیصل پر وائرلیس گیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ لائنزایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ملیر میں جامعہ ملیہ اور پاک کالونی میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ تمام لاشوں کو پولیس کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں آرام باغ، ڈاکس اور ملیر 15میں فائرنگ سے 3افراد زخمی بھی ہوئے۔
.......
/169