اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شام کے وزیر خارجہ نے آج پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اقوام متحدہ کے معائنہ کار جہاں چاہیں تحقیقات کر لیں ہماری کوئی ٹیم ان کے ساتھ ناظر کے عنوان سے نہیں ہے۔ولید المعلم نے کہا: شام ٹی وی کے پاس کچھ ایسی تصاویر موجود ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ مسلح افراد کو کیمیاوی ہتھیار ترکی نے دئے ہیں۔انہوں نے تاکید سے کہا : اگر ہمارے اوپر حملہ کیا گیا تو ہم خاموشی سے تسلیم نہیں ہو جائیں گے بلکہ آخری دم تک اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ولید المعلم نے کہا: اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو دوسروں کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے تاکید کی: الغوطہ الشرقیہ کے سلسلے میں ہمارے پاس کچھ ایسی اسناد ہیں جو وقت آنے پر پیش کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا: ۵ مہینہ پہلے جب دھشتگردوں نے خان العسل کے علاقے پر کیمیاوی حملہ کیا تھا تو اس وقت معائنہ کار کہاں تھے؟ جبکہ دھشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں سے قربان ہونے والوں کی لاشوں کی نبش قبر کر کے انہیں نابود کر دیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی معائنہ کار کمیٹی کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سے کسی قسم کی کوئی توقع نہیں ہے ہمیں دفاع کے لیے شامی عوام کا ساتھ چاہیے۔ولید المعلم نے تاکید کی: البتہ ہم نے امریکہ کے وزیر خارجہ سے یہ کہہ دیا تھا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کا شام میں سفر، شام کے فائدہ میں ہے۔انہوں نے کہا: ہم ایسے دور میں جی رہے کہ جس کی مثال جنگل کی ہے، جنگل کے سردار خود ہی قوانین بناتے ہیں اور خود ہی ان کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا: عراق اور شام پر حملہ در حقیقت امریکہ کے اس منصوبہ کا حصہ ہے جو ایران تک پہنچنے کے لیے اس نے تیار کر رکھا ہے۔شام کے وزیر خارجہ نے کہا: ہمارے اور ایران کے درمیان دفاعی اعتبار سے کوئی معاہدے نہیں ہوئے ہیں لیکن ہم بہت سارے دیگر شعبوں میں تہران کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا: شام پر حملہ سب سے زیادہ صہیونیت کے فائدے میں ہے اور در حقیقت امریکہ، اسرائیل اور دھشتگردی گروپوں جبہۃ النصرہ وغیرہ کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اگست 2013 - 19:30
News ID: 456379
ولید المعلم نے کہا: اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں جو دوسروں کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔