اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز جبہۃ النصرہ کے عناصر نے ادلب کے دیہات المدمومہ میں عام لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا اور ان کے گھروں کو آگ لگا دی جبکہ گھروں سے بھاگنے والوں کو پکڑ کر انکے سر قلم کر دیے۔ قتل عام ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ شام میں سرگرم دھشتگرد، شامی فوج سے شکست کھانے کے بعد عام شہریوں پر اپنا غصہ اتارتے ہیں اور مظلوم عوام کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا کر ان کا قتل عام کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اگست 2013 - 19:30
News ID: 456259
شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ نے شہر ادلب کے کنارے واقع ایک دیہات پر حملہ کر کے کئی لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا جبکہ ۲۰ زن و مرد بچوں بوڑھوں کا سر قلم کر دیا۔