26 اگست 2013 - 19:30
وزیر تیل: ایران کےخلاف مغربی پالیسیاں، ایک بہترین موقع

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر تیل نے ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے ایران کے داخلی امکانات سے استفادے کا ایک مناسب موقع قرار دیا ۔

ابنا: ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے کل رات ایک ٹیلیویزن کے ساتھ گفتگو ميں ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کو، ایران کی داخلی صلاحیتوں سے استفادے کے لئےایک موقع بتایا اور کہا کہ ذخائر سے بہتر طور پر استفادہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے جو ملت ایران کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ایران کے وزیر تیل نے کہا کہ تیل کو ایران کی خارجہ ڈپلومیسی میں مددگار واقع ہوناچاہیئے اور جتنا زیادہ تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا ایران کے مذاکرات کار آئندہ کے مذاکرات میں مضبوط ومستحکم طور پرشرکت کریں گے۔

.......

/169