26 اگست 2013 - 19:30

اسرائیلی فوج ان دنوں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان واقعات میں سے سب سے حالیہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے قندیلہ مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج نے صبح سویرے چھاپے کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید جبکہ 20 کو زخمی کر دیا ہے۔

ابنا: اسرائیلی فوج ان دنوں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان واقعات میں سے سب سے حالیہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے قندیلہ مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج نے صبح سویرے چھاپے کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید جبکہ 20 کو زخمی کر دیا ہے۔

پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والے روبین عابد فارس کے بارے میں میڈیکل حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک شخص کی دماغی طور پر موت ہو چکی تھی۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق موت مہلک ہتھیاروں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی حکام نے ایک عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سرحدی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے تقریبا 1500 افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس امر کی تصدیق نہیں ہوئی کہ قابض فوج نے مہلک ہتھیار استعمال کیے ہیں یا نہیں۔

اسرائیلی فوجی ترجمان لوبا سامری کے مطابق قندیلہ کیمپ سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تو کیمپ کے رہائشیوں نے پتھراو شروع کر دیا، ان لوگوں نے پٹرول بم بھی استعمال کیے۔ اس لیے اسرائیلی فورس نے کیمپ کے مکینوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔

.......

/169