26 اگست 2013 - 19:30
میانمار میں مسلمانوں کے خلاف پھر تشدد کی لہر کا آغاز

میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی لہر دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کے 48 گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔

ابنا: میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی لہر دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کے 48 گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔میانمار میں ایک مرتبہ پھرفرقہ ورانہ تشدد میں تیزی آرہی ہے۔ جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک گاوٴں میں بدھ مذہب کے ماننے والوں نے 48 گھروں کو آگ لگا دی جس سے 300 سے زائد مسلمان بے گھر ہوگئے۔ حکام کے مطابق 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ سال فسادات میں ڈھائی سو افراد ہلاک اور 1 لاکھ 40 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔

.......

/169