25 اگست 2013 - 19:30
شام میں فوجیوں کی پیشقدمی، کئی دہشتگرد ہلاک

شام ميں فوج کي کاروائيوں ميں دسيوں دہشت گردہلاک کردئےگئے ہيں.

ابنا: المنار ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے  بحاريہ علاقے ميں آپريشن کرکے دہشت گردوں کو بھاري جاني نقصان پہنچايا ہے - اس کاروائي ميں دسيوں دہشت گرد مارے گئے ہيں - شامي فوج کے دستوں نے ر ميدعہ اور بحاريہ کےعلاقوں ميں پيشقدمي اور دہشت گردوں کے خلاف فوجي کاروائي کرتے ہوئے انہيں پسپائي اختيار کرنے پر مجبور کرديا -ان علاقوں ميں فوج کي کاروائيوں کا مقصد علاقے پر زيادہ سے زيادہ کنٹرول حاصل کرنا ہے تاکہ دہشت گردوں کي سبھي سپلائي لائنوں  کو کاٹا جاسکے - ايک اور خبريہ بھي ہے کہ شامي فوج نے جوبر کے علاقے سے دہشت گردوں کا صفايا کرتے ہوئے وہاں کئي سرنگوں کا بھي پتہ لگايا اوروہاں سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفايا کرديا -ادھر  داريا نامي علاقے ميں بھي  فوج نے وسيع آپريشن شروع کرديا ہے- خبروں ميں کہا گيا ہے کہ داريا کے علاقے ميں شامي فوج نے کم سے کم ايک سو پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے -

.......

/169