اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ کرکوک کے دیہات ’’دکمات‘‘ میں گزشتہ شب القاعدہ اور انصار السنہ کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دھشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں القاعدہ کے ۴ عناصر اور انصار السنہ کا ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔دھشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ اتنی شدید تھی کہ اس دیہات کے ساکن افراد گھروں کو چھوڑ کر دوسری جگہوں پر بھاگ گئے۔علاقے کی پولیس کو خبر ملتے ہی پولیس نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابھی تک مزید اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 اگست 2013 - 19:30
News ID: 455448
کرکوک کے دیہات ’’دکمات‘‘ میں گزشتہ شب القاعدہ اور انصار السنہ کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔