24 اگست 2013 - 19:30
عراق کے شیعہ نشین علاقے میں سربریدہ عورت کی لاش برامد

عراق کے شیعہ نشین علاقے’’کوت‘‘ میں ۲۵ سالہ ایک خاتون کی سربریدہ لاش ملی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ اصوات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعہ نشین علاقے’’کوت‘‘ میں ۲۵ سالہ ایک خاتون کی سربریدہ لاش ملی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق یہ لاش ’’ الحفریہ‘‘ علاقے کی پولیس کے ذریعے برامد ہوئی ہے۔’’ذی قار‘‘ نیوز ایجنسی کی  رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس لاش کو برامد کرنے کے بعد اسے الزھرا ہسپتال میں منتقل کر دیا تا کہ اس کے بارے میں تحقیقات کی جا سکیں۔اطباء نے لاش کا پوسٹ ماٹم کرنے کے بعد بتایا ہے کہ اس عورت کے بدن پر گولیوں کے نشان بھی موجود ہیں۔ بظٓاہر معلوم ہوتا ہے کہ پہلے اسے گولیوں سے قتل کیا گیا پھر چاقو سے اس کا سر جدا کیا گیا۔ڈاکٹروں نے مزید بتایا کہ یہ عورت ۲۴ گھنٹے پہلے قتل کی گئی ہے۔.................242