24 اگست 2013 - 19:30
کابل – واشنگٹن معاہدے میں افغان سیکورٹی کو بھی شامل کیا جائے

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ انکي حکومت کابل -واشنگٹن سيکورٹي معاہدے پر دستخظ کے لئے کسي بھي الٹي ميٹم کو ہرگز قبول نہيں کرے گي۔

ابنا: يہ بات انہوں نے سنيچر کے روز کابل ميں ملکي اور غير ملکي صحافيوں اور نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے کہي۔ صدر حامد کرزئي نے کہا کہ کابل - واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کي شقيں افغانستان کے لئے انتہائي اہميت رکھتي ہيں اور امريکہ کو افغانستان کي سلامتي کے معاملات کو بھي معاہدے ميں مد نظر رکھنا ہوگا۔ افغانستان کے صدر نے مزيد کہا کہ کابل- واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کے بارے ميں صلاح و مشورے اور مذاکرات کا عمل ختم ہوگيا ہے اور دوسرے مرحلے کي بات چيت کے لئے اگر ضروري ہوا تو لويہ جرگہ طلب کيا جائے گا۔حامد کرزئي نے افغانستان ميں نو فوجي چھاونيوں کے قيام کي امريکي درخواست کے بارے ميں کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلي سيکورٹي عہديداروں کے درميان تاحال اس بار ے ميں کوئي بات چيت نہيں ہوئي ہے۔ افغانستان کے صدر نے ملک کے صدارتي انتخابات کے بارے ميں کہا کہ آئندہ صدارتي انتخابات ميں وہ کسي  بھي اميدوار کي حمايت نہيں کريں گے اور کوشش کي جائے کي گي صدارتي انتخابات پرامن ماحول ميں منعقد کرائے جائيں۔صدر حامد کرزئي نے کابل - اسلام آباد تعلقات کے بارے ميں کہا کہ وہ پير کے روز اسلام آباد جارہے ہيں اور کوشش کريں گے کہ ماضي کے برخلاف ان کے دورے کے مثبت اور اچھے نتائج سامنے آئيں۔

.......

/169