24 اگست 2013 - 19:30
شامی حکومت نےکیمیاوی ہتھیاروں کےاستعمال کو ردکردیا ہے

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے الغوطہ میں شامی فوج کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الغوطہ علاقہ میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ کیا ہے اور کیمیاوی ہتھیار سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کو دیئے گئے تھے اور شامی فوج نے بڑی مقدار میں دہشت گردوں سے کیمیاوی ہتھیاروں کو کشف اور ضبط کرلیا ہے۔

ابنا: شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں الغوطہ میں  شامی فوج کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الغوطہ علاقہ میں القاعدہ سے وابستہ  سلفی وہابی دہشت گردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ کیا ہے اور کیمیاوی ہتھیار سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کو دیئے گئے تھے اور شامی فوج نے بڑی مقدار میں دہشت گردوں سے کیمیاوی ہتھیاروں کو کشف اور ضبط کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ ان کی شکست و ناکامی کی علامت ہے۔ الزعبی نے امریکہ کی طرف سے شام پر حملہ پر مبنی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس سے امریکی اچھی طرح باخـبر ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

.......

/169