ابنا: لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فضائيہ کے ایک طیارے نے آج صبح بیروت کے جنوبی علاقے الناعمہ میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ٹھکانوں پرحملہ کیا۔ صیہونی حکومت نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائيل پر چار راکٹوں کے حملے کے بدلے میں کیا گيا ہے۔ صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات کے دن چار راکٹ لبنان سے اسرائيل پر داغے گئے ہیں جن میں سے ایک راکٹ کو گرادیا گيا ہے اور ان حملوں میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ادھر المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ عزام بٹالین نامی گروہ نے مقبوضہ فلسطین پر چار راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سینئر رہنما نے جنوبی بیروت پر صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ عزام گروہ کا عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سے کوئي تعلق نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454722
صیہونی حکومت نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیروت کے جنوبی علاقے پر حملے کئےہیں۔