21 اگست 2013 - 19:30
ہتھیاڑ ڈال دینے کی صورت میں شدت پسندوں کے ساتھ بات چیت کا امکان

پاکستانی حکومت کی دفاعی کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر شدت پسند ہتھیار ڈال دیں تو ان کے ساتھ بات چيت ہوسکتی ہے۔

ابنا: پاکستانی حکومت کی دفاعی کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر شدت  پسند ہتھیار ڈال دیں تو ان کے ساتھ بات چيت ہو سکتی ہے ورنہ ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ پاکستانی کابینہ کی دفاعی کمیٹی میں مختلف وزرا سیمت تینوں مسلح افواج کے سربراہاں بھی شریک تھے۔ یہ اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوا۔ واضح رہے پاکستان کو اس وقت ملک گیر سطح پر دہشتگردی کا سامنا ہے اور طالبان حکومت کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے حکومت کو دھمکی دی ہےکہ اگر ان کے افراد کو پھانسی دی گئي تو اعلی عھدیداروں پرحملے کئےجائيں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲