ابنا: شام کے ذرائع نے دمشق کے مضافات میں فوج کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی خبر کی تردید کی ہے۔ شام کی خبررساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ العربیہ، الجزیرہ اور اسکائي نیوز جیسے پٹھو ٹی وی چینلوں نے یہ الزام لگایا ہے کہ شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقوں میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مغرب اور بعض عرب ملکوں کے پٹھو چینل اس طرح کی رپورٹیں دے کر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے کام میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ شام کے مخالف حلقوں اور دہشتگردوں کے حامیوں نے یہ دعوے کئے ہیں کہ شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے الغوطہ میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں اور ان حملوں میں پانچ سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ یاد رہے شام کی حکومت کی اجازت کے بعد اقوام متحدہ کا ایک تحقیقاتی وفد مارچ میں کیمیاوی حملوں کے استعمال کے الزام کی تحقیقات کرنے کے لئے دمشق پہنچا ہے۔ شام کی حکومت کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں نے خان العسل کے علاقے میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454127
شام کے ذرائع نے دمشق کے مضافات میں فوج کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی خبر کی تردید کی ہے۔