20 اگست 2013 - 19:30
ایران پاکستان گيس پائپ لائن پروجیکٹ میں کسی کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہےکہ اسلام آباد ایران پاکستان گيس پائپ لائين مکمل کرنے کے سلسلے میں کسی کا دباؤ برداشت نہیں کرے گا۔

ابنا: سنیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایران پاکستان گيس پائپ لائن کے تعلق سے مسلم لیگ کی حکومت کا موقف واضح ہے اور اسلام آباد کی حکومت اس کی تکمیل اور انرجی کی کمی پوری کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہےکہ ایران پاکستان گيس پائپ لائين جسے امن پائپ لائين بھی کہا جارہا ہے علاقے میں امن و سکیورٹی میں استحکام لانے میں اہم کردار ادا کرے گي۔ ایران اور پاکستان نے دوہزار دس میں اس گيس پائپ لائين کے معاہدے پر دستخط کے تھے۔

.......

/169