20 اگست 2013 - 19:30

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بارہ کہو مسجد واقعہ میں افغان دہشت گرد مہاجر اور خاتون سمیت 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہےجن میں سے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بارہ کہو مسجد واقعہ میں افغان دہشت گرد مہاجر اور خاتون سمیت 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہےجن میں سے  پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پاکستان کی قومی اسمبلی کو واقعے کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہو ئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بارہ کہو واقعے کی سازش وزیرستان میں تیار ہوئی،ملزمان عید کے بڑے اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،5 ملزمان کو گرفتار کر لیا،3وزیرستان میں ہیں۔ ملوث ملزمان میں طالبان دہشت گرد تنظیم اور القاعدہ سے وابستہ ہیں۔

.......

/169