ابنا: افغانستان میں 2001 کے اختتام پر شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم سے کم 2 ہزار ایک سو26 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی اعداد وشمار کے مطابق افغانستان میں 2001 سے امریکی مداخلت کے بعد وہاں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کم سے کم 2 ہزار ایک سو26 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملٹری سروس کے ایک ہزار 763 اہلکاربھی اس جنگ کا شکار ہوچکے ہیں۔اسی دوران افغانستان سے باہر آپریشن فریڈم میں 127 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 12 سال کے دوران 19 ہزار 141 امریکی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
.......
/169