ابنا: انڈونیشیا میں انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 14 ممالک کے وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ایشیا میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں جکارتہ میں انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا مقصد تیزی سے پھیلتے اس مسئلے پر ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے اس کا حل نکالنا ہے۔اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے نمائندوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ بنگلہ دیش، فلپائن، سری لنکا اور میانمار سمیت 14 ممالک کے اعلی حکام اور وزراء نے شرکت کی ۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2010 کے درمیان انسانی اسمگلنگ کے 10 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ، اس سے کہیں زیادہ سنگین نوعیت کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اگست 2013 - 19:30
News ID: 453916
انڈونیشیا میں انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 14 ممالک کے وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی۔