19 اگست 2013 - 19:30
اسپيکر: تہران، اصولی بنیادوں پر مذاکرات کے لئے تیار

ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر نے کہا ہے کہ تہران غير مشروط مگر اصولي بنيادوں پر جوہري مذاکرات کے لئے تيار ہے۔يہ بات انہوں نے العالم ٹيلي ويژن کو ديئے گئے اپنے ايک خصوصي انٹرويو کے دوران کہي۔

ابنا:  اسپيکر علي لاريجاني کا کہنا تھا کہ ايران چاہتا ہے کہ يورپ مذاکرات کے دوران صحيح تجاويز پيش کرے تاکہ اسلامي جمہوريہ ايران ان تجاويز کي بنياد پر مذاکرات کو آگے بڑھا سکے۔ انہوں  نے ايران - يورپ تعلقات کے بارے ميں کہا کہ ايران نے کھبي بھي يورپ سے مخاصمت کي بات نہيں بلکہ ہميشہ يورپ کے ساتھ تجارتي اور سياسي تلعقات کي بات کرتا چلا آرہا ہے۔اسپيکر نے کہا کہ يہ يورپ کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ ايران کي نئي حکومت کے ساتھ تعميري مذاکرات کا ماحول فراہم کرے۔ علي لاريجاني نے ايران - امريکہ تعلقات کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے بارے ميں کہا کہ پہلے يہ بات واضح ہونا چاہيے کہ مذاکرات کس لئے اور کن اصولوں کي بنياد پر ہوں گے۔انہوں نے خطے ميں مغربي ممالک کي جانب سے کئے جانے والے ايران مخالف پروپيگنڈوں کے بارے ميں کہا کہ خطے ميں ايران کا خوف پيدا کرنا بيروني انٹيلي جينس ايجنسوں کا کام ہے جو علاقے کے ملکوں ميں اختلافات پيدا کرنا چاہتي ہيں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ذرائع ابلاغ بھي اس معاملے کو ہوا ديتے ہيں اور بعض ملکوں کے مذہبي رہنما بھي ايران کے خلاف پرپيگنڈے کو ہوا ديتے ہيں جو صحيح نہيں ہے۔ مصر کي صورتحال کے بارے ميں انہوں نے کہا کہ بحران کے حل کے لئے صرف وہي حل کار آمد ثابت ہوگا جو مصري سماج کے اندر سے ابھر کر سامنے آئے۔

.......

/169